ہالینڈ (ڈیلی روشنی) پاکستان کمیونٹی سنٹر دی ہیگ میں جمعہ کی نماز میں پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی میں شہدا کے لئے بلندیِ درجات اور زخمی ہونے والوں کے کی جلد صحت یابی کے لئے امام و خطیب میاں ںاصر اقبال نے اجتماعی دُعا کروائی۔
بعد نماز جمعہ روز نامہ روشنی نے براہ راست مختلف مکتبہء فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانوں سے حالیہ دہشتگردی سے متعلق سوالات کئیے ایک سوال کے جواب میں۔
کمیونٹی سینٹر کے صدر حاجی رخسار احمد نے کہا کہ سب سے پہلے ہم شہدا کے لئے دعا کرتے ہیں ۔حکومت پاکستا ن کے اس فیصلے کو سراہتے ہیں ۔افغستان سے ملحقہ بارڈر کو بند کر دیا ۔ ہم سب کمیونٹی سینٹر سے وابستہ لوگ دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔اور ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔سلیم سہگل نے کہا ہم دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں ان تمام دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے اور اولیاء کرام جو سراپاِمحبت ہیں ان بابرکت اللہ تعالٰی کے محبوب بندوں کے مزارات کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
مہدی خان نے کہا دہشتگردی کے متاثرین کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں عوام پرامن رہیں جلد ہی ان غداروں اور دہشت گردوں کا صفا ہو جائے گا ہمیں متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے۔
سردار یاسر ایڈوکیٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کی حالیہ لہر افسوس ناک ہے لیکن اس موقعہ پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا یہ بیان کہ خون کے ہر قطرہ کا حساب لیا جائے گا آئنہِ اقوام ہے۔ پاکستانی قوم جو دنیا کے تمام خطوں میں آباد ہے وہ سب مل کر پاکستانی سپہ سالار کے اس بیان کا تحفظ کرے گے ۔سردار یاسر نے حکومت اور فوج سے مطالبہ کرتے ہوئےمعاشی اور معاشرتی دہشت گردی کا سد باب کرنا ہو گا اس کے ساتھ اس بات پر بھی زور دیا کہ نیشنل ایکشن پلان کماحقہ نافدالعمل کیا جائے ۔چوہدری خالد ندیم نے کہا اس ظلم و بربریت کے موقع کی بھر پور مذمت کرتا ہوں ساتھ ہی عوام سے اپیل کی کہ غیر ضروری ہڑتالوں اور مظاہروں سے اجتناب کریں کیونکہ دہشت گردوں کے لئے ان اجتماعات کو ٹارگٹ کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
چوہدری زمان نے کہا
دہشت گردی پاکستانی قوم کے خلاف کھلی جنگ ہے اس کا مقابلہ ہم سب ملس کرکریں گے اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے
مظہر اقبال،گلزار احمد اور محمد فاروق نے بھی دہشت گردی کے واقعہ کی پرزور مذمت کی