خانیوال خواتین کے بعد اب مرد بھی تیزاب گردی کا نشانہ بننے لگے ،خانیوال میں ایک لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کی حالت تشویشناک ہو گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق خانیوال کے نواحی گاﺅں میں لڑکی نے کاشف نامی لڑکے پرتیزاب پھینک دیا جس سے اس کی حالت تشویشناک ہو گئی ۔کاشف کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ۔پولیس کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ کاشف نے میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی جس پر طیش میں آکر تیزاب پھینک دیا ۔