بسم اللہ الرحمن الرحیم
(روزنامہ روشنی انٹرنیشنل ( بلا امتیاز صحافت کا آئینہ دار
روزنامہ روشنی انٹرنیشنل کے اغراض و مقاصد
١- روزنامہ روشنی انٹرنیشنل کے فورم سے صحافت کے میدان میں ہم بلا تفریق ہر مکتبہ فکر کی ترجمانی کا عزم رکھتے ہیں۔
٢- پاکستانی کمیونٹی کی نجی محافل اور تنظیمات کی دینی،روحانی ،ادبی ،ثقافتی اور سیاسی تقریبات کو نمایاں کیا جائے گا ۔
٣- کمیونٹی کے مسائل کو ارباب اختیار تک رسائی دلانے کے لئے پل کا کردار ادا کریں گے۔
٤- کمیونٹی کے نوجوانوں کو پاکستان کی ثقافت ،ادب اور تہذیب و تمدن سے روشناس کروانے کے لئے بھر پور جدوجہد کی جائے گی۔
٥- پاکستانی کمیونٹی میں یکجہتی ،اتحاد اور یگانگت کی فضا پیدا کرنے کے لئے محبت اور خلوص نیت کے طریق کو اپنایا جائے گا ۔
٦- وطن عزیز پاکستان اور دنیا بھر کے حالات سے قارئین کو لمحہ بہ لمحہ با خبر رکھنے کے لئے ہر ممکن اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے ۔
٧- حکومت ہالینڈ کی پالیسیوں،سماجی،سیاسی اور معاشرتی اہم خبروں سے بھی قارئین کو با خبر رکھا جائے گا۔
٨- سفارتخانہ پاکستان میں بننے والی یا تبدیل ہونے والی پالیسیوں کو مشتہر کرنے میں معاونت اور تقریبات کو اجاگر کریں گے۔
٩- کمیونٹی کے تاجران خواتین و حضرات کو خصوصی کوریج دے کر ان کی تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔
١٠- پاکستان اور کمیونٹی کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت کرنے والے خواتین و حضرات کو فخر پاکستان کے نام سے انٹرویوکیا جائے گا۔