چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
پیر, مارچ 1, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول نگارشات

آبادی آئندہ کل کیلئے خطرہ بن گئی ہے

اپریل 18, 2017
میں نگارشات
0 0
آبادی آئندہ کل کیلئے خطرہ بن گئی ہے
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

انسانی نسل اس وقت زبردست تباہ کن دھماکے کے درمیان ہے۔یہ دھماکہ انسانی آبادی میں اضافہ کا دھماکہ ہے یہ دھماکہ بڑی مصیبتوں کا پیش خیمہ بھی ہو سکتا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی نے زمین کے ہر خطے میں قدرتی وسا ئل کے بوجھ میں اضافہ کر دیا ہے اس وقت آبادی میں اضافہ کی شرح ۳ لاکھ سے ساڈھے تین لالھ افراد روزانہ ہے اس طرح سالانہ دنیا کی آبادی میں سات کروڑ کا اضافہ ہو رہا ہے۔اس پر تمام لوگوں کو غذا پانی کپڑا اور مکان کی ضرورت ہوگی۔مشکل یہ ہے کہ آبادی میں اس اضافہ کا بہت بڑا حصہ ان علاقوں سے تعلق ہے جہاں پہلے ہی وسائل کی فراہمی نازک حالات سے دو چار ہے۔آبادی میں زبردستی اضافے نے دنیا کےمختلف علاقوں میں انسان کو بھوک بیماری آلودگی اورقحط جیسی مصبتوں میں مبتلا کردیا ہے اس اضافے پر روک ٹوک نہیں لگائی گئی تو اندیشہ ہے کہ صورت حال تباہ کن ہو جائے گی۔

انسانی زندگی تہذیب کے ارتقاء کے اولین دور میں دس بارہ ہزار پہلے ۵۰لاکھ سے زیادہ نہ تھی لیکن جیسے جیسے زرعی سرگرمیوں میں اضافہ اور انسانی بستیوں میں بسنے لگے خیال ہے کہ ۱۴ ویں صدی عیسوی تک دنیا میں لگ بھگ ایک ارب لوگ ہی آباد تھے۔بیماریوں کی تبات اور دواؤں اور غذائی وسائل کی جدودفراہمی نے دنیا میں آبادی کو کنٹرول رکھا۔چنانچہ ماہرین نے یہ بات تسلیم کی کہ۵۰۰برسوں تک آبادی میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔جیسے ہی صنعتی انقلاب نے دنیا میں اپنی گرفت مضبوط کی سائنس اور خاص طور پر طبی سائنس کی ترقی نے صورت حال یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔چنانچہ ۱۸۵۰ میں دنیاکی آبادی ایک ارب ۵ کروڑ تک جاپہنچی۔مگر محض ایک سو سال اندر اندر یعنی ۱۹۸۷ تک دنیا میں پانچ ارب لوگ بس رہے تھے اور ۱۵اراب اکیسویں صدی تک پہنچتے پہنچتتے دنیا کی آبادی ساڑھے سات ارب ہو ئی ہے۔لیکن ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ صنتعی انقلاب کی جائے پیدائش پورپ میں یورپی یونین کی آبادی میں ۲۰۵۰ تک ڈرامائی کمی واقع ہو جائے گی اور ایسا لاکھوں تارکین وطن کی آمد کے باوجود ہو گا۔ایک اندازہ کے مطابق یورپ میں اموات بدستور پیدائش سے زیادہ ہوں گیں اور یہ سلسلہ پوری یو نین میں جاری رہے گا۔
یورپین یو نین کے ایک حالیہ سروے کے مطابق ۲۰۱۸ تک اٹلی کی آبادی کم ہونا شروع ہو جائے گی۔اس کے ایک سال بعد یعنی ۲۰۱۹ جرمنی،سلواکیہ اور ۲۰۲۰ میں پرتگال کی آبادی کم ہونا شروع ہو جائے گی۔جبکہ برطانیہ کی آبادی قدرے بڑھنی شروع ہو جائے گی لیکن ۲۰۴۰ میں برطانیہ بھی اس زد میں آجائے گا۔۲۰۵۰ تک یورپین یونین کے ممالک کی آبادی ۴۵۰ ملین ہو گی جو ۲۰ملین کم ہو جائے گی۔یہ سروے یورپ میں پنشن کا بحران پیش آنے پر فقط ماتقدم کے طور پر کیا گیا ہے کیو نکہ اکثر حکومتیں ریٹاٗرمنٹ کے بینفٹ کی رقم ملازمت کرنے والوں ادا کردہ ٹیکسوں سے دیتی ہیں۔ ادھر یورپ سے دور جاپان کی آبادی میں نوجوانوں کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے ۔جاپان کی آبادی کا پانچواں حصہ معمر افراد کی آبادی پر مشتمل ہے جبکہ ملک میں نوجوانوں کی تعداد میں ۲۰۰۴ کے بعد تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے جسکی وجہ سے جاپان میں خاندانی منصوبہ بندی یعنی شرح پیدائش میں خطر ناک حد تک کمی ہے۔چاپان حکومت کے مطابق بوڑھے افراد کی آبادی اضافے اور نوجوانوں کی کمی سے ملکی اقتعادیات اور ترقی کو بڑا خطرہ لاحق ہو گیا ہے جاپان میں گزشتہ برس کے اعداد وشمار کے مطابق ملک کی بارہ کروڑ سترلاکھ کی آبادی میں ۲۱ فی صد آبادی ۶۵سال یا اس سے زائد عمر کے معمر افراد پر مشتمل تھی۔
پورپی یو نین کے ہمسائے روس میں بھی اس سے ملتی جلتی صورت حال ہے۔لیکن روس کے صدر دلاری میرپیوٹن نے اس کے لئے ایک دلچسپ حل ڈھونڈا ہے۔انہوں نے حال ہی میں اپنے سالانہ خطاب سے قوم کو اس گھمبیر صورت حال کا حل تجویز کیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے اس وقت قوم کا سب سے بڑا مسئلہ کم ہوتی ہو ئی آبادی ہے۔شرح پیدائش میں کمی اور اموات میں اضافے کے باعث فردم نگاری (ڈیمو گرافی) کی صورت حال تشویشناک ہو گی ہے۔انہوں نے ایک قومی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت عورتوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دی جائے گی اور حکومت انہیں بہت سے سہولیات اور مراعات دے گی۔انہوں نے کہا کہ روس کی آبادی میں سالانہ سات لاکھ افراد کی کمی ہو رہی ہے۔جسکی وجوہات گرتی ہو ئی شرح پیدائش شرح اموات میں اضافی اور ملک سے ہجرت کر جانا شامل ہے انہوں نے اس صورت حال سے نمٹنے کیلئے ایک دس سالہ پلان کے خدوخال کا اعلان کیا اس منصوبے کا ایک اہم حصہ بچوں اور نو جوانوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات ہیں اس ضمن میں ایک سے زیادہ بچے پیدا کرنے والی خاتون کو انعام و اکرام سے نوازہ جائے گا اور دوسری مراعات دی جائیں گی۔یاد رہے یہی طریقی کا سویٹ یونین میں بھی اپنایا گیا تھا۔
ایک بیوی ہے چار بچے ہیں
عشق جھوٹا ہے لوگ سچے ہیں

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

آج کی اچھی بات

اگلی خبر

إدارة المصطفى آسٹریا کی جانب سے مسجد کا افتتاح اور ذکرِ محفل و گیارویں شریف کا انعقاد

متعلقہ خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر87)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر87)

فروری 27, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر86)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر86)

فروری 26, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر84)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر84)

فروری 24, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر83)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر83)

فروری 23, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر82)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر82)

فروری 22, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر81)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر81)

فروری 20, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In