Take a fresh look at your lifestyle.

عمران خا ن پاکستان کے پہلے حکمران ہیں جنہیں اولمپکس میں شرکت کی دعوت دی گئی ،فو اد چوہدری

14

بیجنگ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خا ن پاکستان کے وہ پہلے حکمران ہیں جنہیں اولمپکس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا رسمی طور پر آغاز ہو چکا ہے، وزیراعظم نے 18 سے زائد سیکٹرز میں ویڈیو کانفرنسز کیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان چین کے سب سے بڑے ٹی وی چینل سی جی ٹی این کو انٹرویو بھی دیں گے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ کاروباری ملاقاتوں کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اپنے

وفد کے ہمراہ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے وہ پہلے حکمران ہیں جنہیں اولمپکس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.