Take a fresh look at your lifestyle.

دی ہیگ کے چوہدری محمد اصغر نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے سسر مرحوم کے لئے ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد کیا۔

166

دی ہیگ کے چوہدری محمد اصغر نے اپنی رہائش گاہ پر

اپنے سسر مرحوم کے لئے ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد کیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی )رب کائنات نے اپنی آخری آفاقی مقدس کتاب قرآن مجید میں دنیاوی اور اخروی زندگی کے بارے میں بھرپور علم عطا کیا ہے

ان دونوں زندگیوں میں توازن قائم کرنے والا کامیاب ہو جاتا ہے۔قرآنی تعلیمات کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کے محبوب مکرم خاتم الانبیاء سید المرسلین  حضرت محمدﷺ نے ارشاد فرمایا جب کوئی اس دنیا سے رخصت ہو جائے تو اس کی روح کو ایصال ثواب کرنے کے لئےانفرادی یا اجتماعی طورپر ایصال ثواب کی  محفل کا اہتمام کیا جائے اور اللہ تعالیٰ کے حضور مرحوم کی بخشش مغفرت درجات کی بلندی کے لئے مناجات پیش کی جائیں ۔

گزشتہ روز بروز ہفتہ 2جولائی2022کو دی ہیگ کی معروف شخصیت اور ممتاز تاجر چوہدری محمد اصغر نے اپنی رہائش گاہ  پر اپنے پیارے سسر چوہدری محمد افضل پکھوال مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کرنے کے لئے ایک پر وقار دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔مذکورہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے حافظ منیب احمد قریشی نے اپنی خوبصورت آواز میں کیا بعدازاں بارگاہ رسالت مآبﷺمیں محمد صادق بٹ اور سعید مہر نے نعتوں کی صورت میں محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔

میزبان اول چوہدری محمد اصغر نے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والے علمائے کرام مولانا یاسر نسیم  (منہاج القرآن دی ہیگ)،مولانا فیروز ہانسلدار(مسجد نور الاسلام)،مولانا فارس مقیم(مسجد فیص الاسلام) اور مولانا حافظ غلام مصطفےٰ  نقشبندی (مسجد کمیونٹی سینٹر)کا تعارف کراتے ہوئے تمام علمائے کرام  اور کمیونٹی کی معزز شخصیات کا شرکت کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔

تمام علمائےکرام نے اپنے خطابات میں جس کا مرکزی نقطہ  انسان کو غفلت سے بیدار کرنا اور مادیت پرستی سے نجات حاصل کرنا تھا ایک موقعہ پر کہا گیا انسان جب زندہ ہو تا ہے تو وہ آخرت کو بھول جاتا ہے جبکہ دنیاوی اور اخروی زندگی میں توازن کا ہونا بہت ضروری ہے۔کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کی مسجد کے امام و خطیب مولانا حافظ غلام مصطفےٰ  نقشبندی نے انتہائی ا ثرانگیر  اجتماعی  دعاکرائی۔

مذکورہ تقریب کے اختتام پر میزبان چوہدری محمد اصغر نے حاضرین کی خدمت میں  کھانا پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔یاد رہے اس بابرکت دعائیہ تقریب کی نظامت کے فرائض محمد شفیق چیمہ نے بڑے احسن انداز میں سرنجام دیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.