Take a fresh look at your lifestyle.

چوہدری اقبال قاضیاں اور چوہدری اکرام الحق کی ڈیلی روشنی  کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کی عیادت۔۔۔کمیونٹی سینٹر کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

111

چوہدری اقبال قاضیاں اور چوہدری اکرام الحق کی

ڈیلی روشنی  کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کی عیادت۔۔۔

کمیونٹی سینٹر کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) معروف آن لائن  اردو اخبار ڈیلی روشنی انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید  عظیمی کے دل کے کامیاب آپریشن کے بعد کمیونٹی کی معزز اور معروف شخصیات کا عیادت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز بروز بدھ13جولائی 2022کو پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی انتظامی ٹیم کے اہم عہدیداران چوہدری محمد اقبال قاضیاں اور چوہدری اکرام الحق نے  عظیمی ہاؤس دی ہیگ میں تشریف لاکر محمد جاوید عظیمی کی عیادت کرنے کے ساتھ آپریشن کی کامیابی پر پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی انتظامیہ کی جانب سے مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ بھی  پیش کیا۔

عیادت کے دوران متفرق موضوعات پر سیر حاصل گفتگو جبکہ ایک دوسرے سے خیر سگالی کے جذبات کا بھی تبادلہ کیا گیا  ۔دو گھنٹے   طویل دورانیے کی ملاقات میں کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کے مندوبین چوہدری اقبال اور چوہدری اکرام نے مرکز میں ہونے والی سرگرمیوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔متذکرہ ملاقات کے دوران میزبان کی جانب سے مہمانوں کی تواضع کے لئے لذت کام و دہن کے سلسلے میں مختلف انواع واقسام کی خورد نوش کا اہتمام کیا گیا  جس سے مہمانوں نے استعفادہ کیا۔دونوں شخصیات نے جاوید عظیمی کی مزید صحتیابی کے لئے دعا ئیہ کلمات بھی ادا کئے،

جاوید عظیمی نے ملاقات کے اختتام پر دونوں شخصیات کا عیادت اور کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا جبکہ مرکز کی کامیابی  اور خوشحالی کے لئے دعائیہ  کلمات بھی ادا کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.