Take a fresh look at your lifestyle.

ہالینڈ،ممتاز و معروف تاجران وقاص مہر، پرویز علی سندھیلہ اور وسیم بٹ نے مشترکہ طور پر بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا۔

1,283

ہالینڈ،ممتاز و معروف تاجران وقاص مہر،

پرویز علی سندھیلہ اور وسیم بٹ نے مشترکہ

طور پر بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔جاوید عظیمی ) گزشتہ روز بروز جمعتہ المبارک15جولائی2022کو ہالینڈ کے معروف و ممتاز تاجران وقاص مہر،چوہدری پرویز علی سندھیلہ اور وسیم بٹ نے مشترکہ بزنس کا آغاز کرنے کی خوشی میں ہالینڈ کی بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا۔مذکورہ ڈنر میں ہالینڈ کے مختلف شہروں ایمسٹرڈیم ،روٹرڈیم ،دی ہیگ اور  دیگر شہروں سے متحرک کا روباری شخصیات نے شرکت کرکے ڈنر کی تقریب کی رونق  کو دوبالا کر دیا۔تقریب کے تینوں میزبانوں نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ان کی شرکت پر صمیم  قلب سے شکریہ  بھی ادا کیا۔

مہمانوں کی آمد مکمل ہو جانے کے بعد ڈنر کے میزبانوں نے لذت کام و دہن کے سلسلے میں انواع واقسام کے خوش ذائقہ اور عمدہ کھانوں سے استعفادہ کرنے کے لئے مہمانوں سے التماس کی جس پر مہمان خوب لطف اندوز ہوئے۔ڈنر کے دوران  اور اختتام پر تمام مدعوین نے تینوں میزبانوں کا ڈنر کے شاندار اہتمام پر شکریہ ادا کیا اور ان کے مشترکہ بزنس کے لئے نیک خواہشات ،مکمل  تعاون کی یقین دہانی جبکہ تجارتی سرگرمیوں میں  خیروبرکت کے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.