Take a fresh look at your lifestyle.

گورنر پنجاب نے صوبے کی 21 رکنی کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کرلیا

5

لاہور: گورنر پنجاب بلیع الرحمن نے پنجاب کی 21 رکنی کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ صدر مملکت عارف علوی اور عمرچیمہ کی طرح رویہ اختیار نہیں کریں گے۔

علاوہ ازیں گورنر پنجاب کی جانب سے مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کی مشترکہ کابینہ سے شام 5 بجے حلف لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کیلئے حکومت کی جانب سے سمری بھیجوائی تھی۔

سمری کیلئے 3 بجے کا وقت مانگا گیا تھا لیکن گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے کیلئے رضامندی کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.