Take a fresh look at your lifestyle.

باقاعدگی سے ورزش کووڈ-19 کے امکانات کو کم کردیتی ہے، تحقیق

12

پیمپلونا: عالمی سطح پر کیے جانے والے ایک تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنا کووڈ-19 میں مبتلا ہونے یا اس وائرس سے سنگین نوعیت کے متاثر ہونے کے امکانات کو کم کردیتا ہے۔

برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق باقاعدہ جسمانی سرگرمی کا کووڈ-19 کے کم خطرات، اس کی شدت، اسپتال میں داخلے اور اموات کے درمیان تعلق پایا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق ہفتے میں 150 منٹ کی معتدل مشقت کی یا 75 منٹ کی شدید مشقت کی جسمانی سرگرمیاں بہترین حفاظت کے طور پر سامنے آئیں۔

تحقیق میں ہسپانوی محققین کی ٹیم نے لکھا کہ باقاعدہ جسمانی سرگرمی کا تعلق منفی کووڈ-19 نتائج سے دِکھتا ہے۔ ٹیم کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ افراد جو مستقل ورزش کرتے ہیں ان کےکووڈ میں مبتلا ہونے، انفیکشن سے اسپتال میں داخلے، کووڈ میں شدت اور اس سے ہونے والی اموات کے امکانات ان لوگوں کی نسبت کم ہوتے ہیں جو ورزش نہیں کرتے ہیں۔

ماہرین یہ بات جانتے ہیں کہ باقاعدہ ورزش اپنے اند تنفس کے شدید انفکیشنز کے خلاف حفاظتی اثرات رکھتی ہے، بلا ناغہ جسمانی ورزش متعدد صحت کے فوائد سے جُڑی ہے جس میں موٹاپے یا ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے میں امکانات میں کمی شامل ہے۔

پچھلی تحقیقوں میں یہ بتایا جاچکاہےکہ ورزش تنفس کے انفیکشز کے خطرات اور شدت دونوں کو قوتِ مدافعت کو مضبوط کر کے کم کرسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.