Take a fresh look at your lifestyle.

کاش کہ اتر جائے ۔کسی کے دل میں میری بات

103

😥 کاش کہ اتر جائے ۔کسی کے دل میں میری بات 😥
اسلام علیکم ۔
محترم بھائیوں ۔ ملک پاکستان/ ہماری جان / ہماری پہچھان / رہے سلامت تا قیامت ۔ 🤝
اس وقت مشکل گھڑی اور تاریخ کے نازک موڑ سے گزر رہا ہے ۔ جس طرح پاکستان کی غریب اور سفید پوش عوام پر مسائیل آن پڑے ہیں اور پچھلے کچھ عرصے سے جس طرح سیاست دانوں / اسٹیبلشمنٹ اور اب سیلاب نے جو حال ملک پاکستان کا کیا ہے اس وقت پاکستان بہت سال پیچھے چلا گیا ہے ۔
غریب لوگ اور عوام کو جان کے لالے پڑے ہوے ہیں ۔ لوگ سیلاب اور بھوک سے مر رہے ہیں ۔ امیر طبقہ امیر تر جبکہ غریب طبقہ غریب تر ہوچکا ہے ۔ پیارے بھائیوں اس وقت ہمارے ملک پاکستان اور اس کی باعزت غریب عوام کو مدد کی اشد ضرورت ہے ۔ اور مدد وہی کرتا ہے جس کے دل میں خوف خدا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور ان کی امت کی محبت اور انسانیت ہو ۔ لحاظہ میری چند گزارشات ہیں ۔
👍 اسٹریا میں موجود ہر وہ پاکستانی جو ملک پاکستان اپنی دھرتی ماں سے محبت کرتا ہے اور اس ملک پاکستان کے گرین پاسپورٹ پر یہاں پہنچا ہے اس پر فرض ہے کہ اپنے ایک دن کا مکمل خرچہ یا پھر کم سے کم 50 یورو ملک پاکستان کیلئے پیش کرے
👍 تمام پاکستانی خواتین جو جرمنی میں موجود ہیں وہ کم از کم اپنے سوٹ خریدنے کے برابر یورو یا 50 یورو ملک پاکستان کیلئے پیش کریں ۔
👍 تمام مخئیر حضرات اور تنظیمیں کم از کم 1000 یورو ملک پاکستان کی عوام کیلئے پیش کریں
👍 اور اسٹریا میں جو بھی پاکستانی مذہبی پروگرام / کمیونٹی پروگرام / سیاسی پروگرام آنے والے 3 مہینوں میں منعقد ہوں خدارا ان میں پاکستان کیلئے خصوصی چندہ / فنڈ اکٹھا کیا جائے اور ان پروگراموں کو ملک پاکستان کی خدمت کے نام سے اجاگر کیا جائے
👍 اور جو بھی فنڈ جمع ہو یہ یقینی بنانے کیلئے کہ حق دار کو اس کا حق مل سکے مختلف شہروں میں 5 لوگوں کی جو کہ اچھی شہرت کے مالک ہوں ان کی ڈیوٹی لگائی جائے کہ اس فنڈ کو ان کی زمہ داری ہے کہ ان غریب اور مسائیل کے شکار لوگوں تک پہنچایا جائے ورنہ وہ گنہگار ہوں گے ۔
👍 اس کے علاوہ میری ایک تجویز یہ بھی ہے کہ پاکستان ایمبیسی ایک کمیونٹی پروگرام اسٹریا کے بڑے شہروں میں کروائے اور اس میں سیلاب زدگان کیلئے فنڈ ریزنگ کی جائے ۔ اور جو بھی اسٹریا کے مختلف شہروں میں فنڈ اکٹھا ہو وہ ایک زمہ دار 5 افراد کی ٹیم بناکر پاکستان بھیجی جائے اور وہ ٹیم اس فنڈ کو حق دار لوگوں تک پہنچائے ۔
👍 ساتھ ساتھ میری ایک تجویز یہ بھی ہے کہ اکتوبر میں ربیع لاول کا مہینہ الحمداللہ شروع ہو رہا ہے اس میں علماء کرام اور نعت خواں حضرات جو اپنے وقت کا حد یہ لیتے ہیں وہ اس دفعہ پاکستان کی غریب اور مفلس عوام کو پیش کریں ۔ خدارا بھائی آگے آئیں اور اپنے اپنے طریقے سے اپنا حصہ ڈالیں کیونکہ ملک پاکستان اور اس کی مٹی آپ کو پکار رہی ہے ۔ اور یہ ہم سب پر قرض بھی ہے اور فرض بھی ۔ اللہ تعالی آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

اگر آپ لیگل فریم ورک میں سیلاب زدگان کی امداد کرنا چاہتے ہیں تو پلیز اسٹریا میں مختلف تنظیموں کے اکاونٹ
میں جمع کروائے جن پر آپ انحصار کرتے ہیں کہ رقم محفوظ ھاتھوں میں دیں رہے ہیں۔
شکریہ
پاکستان زندہ باد
محمد آفتاب سیفی عظیمی ویان اسٹریا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.