Take a fresh look at your lifestyle.

جاوید عظیمی  کی غلام باری اور ملک سلیم کے ہمراہ ایمسٹرڈیم میں خوبصورت ثقافتی تقریب میں شرکت

34

جاوید عظیمی  کی غلام باری اور ملک سلیم کے ہمراہ

ایمسٹرڈیم میں خوبصورت ثقافتی تقریب میں شرکت

ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں 2017میں مقامی ثقافتی تنظیم کے زیر اہتمام ایک خوبصورت ثقافتی شام منعقد کی گئی تھی۔ جس میں معروف آن اردو اخبار ڈیلی روشنی انٹرنیشنل کے بانی و چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی کلچرل تنظیمPENCOکے روح رواں چوہدری غلام باری اور صحافی محمد سلیم ملک نے شرکت کی اور تقریب میں منعقد کی جانے والی تمام سرگرمیوں سے محظوظ ہوئے۔مذکورہ خوبصورت تقریب کے دوران اتاری گئی یادگار تصویر قارئین کی نذر کی جارہی ہے۔

ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم کے قدیم رہائشی اور پاکستان  کمیونٹی کے حلقوں میں ایک خاص مقام رکھنے والی سماجی شخصیت چوہدری غلام باری اپنی ثقافتی تنظیم PENCOکے زیر انتظا م وانصرام مختلف تقریبات منعقد کرتے رہتے ہیں۔ ان تقریبات میں کمیونٹی کے معزز خواتین وحضرات شریک ہو کر خوب انجوائے کرتے ہیں۔ان کی ان خدمات کے باعث پاکستانی کمیونٹی میں  انھیں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔محمد سلیم ملک اپنی صحافتی خدمات کے لئے کمیونٹی میں جان  پہچانے جاتے ہیں۔بڑی سنجیدگی اور متانت سے اپنے  فرائض منصبی سرا نجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔محمد جاوید عظیمی کی زیر ادارت آن لائن ڈیلی روشنی انٹرنیشنل کے ذریعے سے ہالینڈ  بھرمیں مقیم پاکستانیوں کی تنظیمات کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی تقریبات کی کوریج بھرپور طریقے سے کی جاتی ہے۔یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ جاوید  عظیمی کی ادبی،علمی،روحانی اور ثقافتی خدمات پر ان حلقوں میں خاص مقام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.