Take a fresh look at your lifestyle.

اگر شاہین آئی پی ایل کھیلتے تو 15،14کروڑ روپے میں فروخت ہوتے، بھارتی اسپنر ایشون

12

بھارتی اسپنر روی ایشون کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کا حصہ ہوتے تو وہ تقریباً 14 سے 15 کروڑ روپے میں فروخت ہوتے۔

پاکستان اور بھارت  کے درمیان کافی عرصے سے سیاسی تناؤ جاری ہے  اور 2008 کے ممبئی حملوں کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے آئی پی ایل کے دروازے بند ہوگئے تھے۔ آئی پی ایل کے پہلے  ایڈیشن میں کئی پاکستانی کھلاڑی شامل تھے۔

شائقین کرکٹ کی جانب سے اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ پاکستان کے آج کے بہترین کھلاڑی اگر آئی پی ایل کا حصہ ہوتے تو انہیں فرنچائزز کتنے پیسوں میں خریدتیں؟

تاہم اب بھارت اسپنر روی ایشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اگر آئی پی ایل کھیلتے تو انہیں کافی اچھا کنٹریکٹ ملتا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نئے گیند کے ساتھ اچھی بولنگ کرتے ہی ہیں اس کے ساتھ وہ اختتامی اوورز میں بھی اپنی ٹیم کے لیے کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس لیے میرے خیال سے وہ آئی پی ایل میں تقریباً 14 سے 15 کروڑ روپے میں نیلام ہوتے۔

اس کے علاوہ ایشون نے ایشیا کپ میں شامل پاکستانی فاسٹ بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فاسٹ بولرز مسلسل 140 سے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کررہے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی ٹیم میں اتنے تیز  بولرز ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.