Take a fresh look at your lifestyle.

سلام بحضور حضرت امام حسین ؓ۔۔۔۔کلام ۔۔۔۔ناصر نظامی

16

سلام
بحضور امام عالی مقام سید الشہدا مولا حسین پاک

کرب و بلا کے مارے شہیدوں کی داستاں
سن سن کے اشک خون کے روتا ہے آسماں

نیزوں کی سنسناہٹیں تیروں۔ کی بارشیں
اک فاطمہ کا لال۔ ہزاروں کے درمیاں

ناموس دین حق کا نہ۔ جھکنے۔ دیا علم
اسلام کی عظمت۔ کے لئے ہو گئے قرباں

اے آسمان تیرا کلیجہ نہ شق۔ہوا
یوں سر برہنہ دیکھیں جو زہرا۔ کی بیٹیاں

مجھ سے میرا حسین ہے میں ہوں حسین سے
اے مومنو۔ ہمارے نبی کا ہے یہ۔ بیاں

اے قدسیو لے جاؤ سیدھا ان کوخلد میں
ہو جن کے سر پہ کربلا کی خاک کا نشاں

اک بوند نہ پانی کی ملی ان کو نظامی
جنت میں حوض کوثر کے ہوں گے جو پاسباں

ناصر نظامی
ایمسٹر ڈم ہالینڈ
01/08/2022/

Leave A Reply

Your email address will not be published.