Take a fresh look at your lifestyle.

چور پکڑا گیا

17

ایک گاؤں میں علی اور احمد دو دوست رہا کرتے تھے۔علی کا گھر احمد کے گھر سے ذرا دور تھا۔ان دونوں کی دوستی گاؤں میں قائم واحد اسکول میں پڑھنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔
ایک دن احمد کے گھر میں چور کودا،لیکن آہٹ ہونے پر بھاگ گیا۔یہ بات احمد نے علی کو بتائی۔علی نے کہا:”احمد!تم پریشان نہ ہو۔“
آج دونوں دوست رات میں احمد کے گھر میں موجود تھے۔اسی رات چور پھر آ گیا۔

اس نے دیوار سے کان لگا کر سنا احمد اپنی امی سے کہہ رہا ہے کہ امی یہ پیسے میرے دوست علی نے دیے ہیں۔ان کو اپنے کمرے کی الماری کے اوپر والے خانے میں رکھ دیں۔
چور یہ سب سن رہا تھا۔سب کے سونے کے بعد چور اندر کود گیا اور بہت زور سے زمین پر گر کر چلانے لگا۔احمد اور علی نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔یہ منصوبہ علی کا تھا کہ چور وہاں پر پڑے ہوئے صابن ملے پانی سے پھسل کر گر جائے گا۔اس طرح ہم چور کو پکڑ لیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.