Take a fresh look at your lifestyle.

سلام بحضورحضرت امام حسین ؓ۔۔۔کلام۔۔۔۔ناصر نظامی

15

سلام

بحضورحضرت امام حسین ؓ

کلام۔۔۔۔ناصر نظامی

کرب و بلا کے مارے شہیدوں کی  داستاں

سن سن  کے اشک خون کے روتا ہے آسمان

نیزون کی سنسناہٹیں  تیروں کی بارشیں

اک فاطمہ کا لال ہزاروں کے درمیان

ناموس دین حق کا نہ جھکنے دیا  علم

اسلام کی عظمت کے لئے ہو گئے قرباں

اے آسمان تیرا کلیج نہ شق ہوا

یوں  سر برہنہ دیکھیں جو زہرا کی بیٹیاں

مجھ سے میرا حسین ہے میں ہوں حسین سے

اے مومنو۔ ہمارے نبی کا ہے یہ بیان

اے قدسیو  لے جاؤ سیدھا ان کوخلد میں

ہو جن کے سر پہ کربلا کی خاک کا نشاں

اک بوند نہ  پانی کی ملی ان کو  نظامی

جنت میں حوض کوثر کے ہوں گے جو پاسباں

Leave A Reply

Your email address will not be published.