Take a fresh look at your lifestyle.

سلسلہ عظیمیہ ٹاؤن سیٹ اپ کے زیر اہتمام 4 ستمبر 2022 بروز اتوار صبح 11 بجے مرکزی مراقبہ ہال کانفرنس روم میں کراچی ٹاؤن سیٹ اپ کے ذمہ داران نے میٹنگ کا اہتمام کیا .

20

ہالینڈ (ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی )

سلسلہ عظیمیہ ٹاؤن سیٹ اپ کے زیر اہتمام 4 ستمبر 2022 بروز اتوار صبح 11 بجے مرکزی مراقبہ ہال کانفرنس روم میں کراچی ٹاؤن سیٹ اپ کے ذمہ داران نے میٹنگ کا اہتمام کیا .
جس میں کراچی ٹاؤن سیٹ اپ کے ریجنل نگراں, ٹاؤن نگراں اور نائبین نے شرکت کی.
تلاوت و نعت کے بعد محترم وحید خان عظیمی صاحب نے ابتدائی کلمات پیش کیے.
میٹنگ میں درج ذیل ایجنڈا پوائنٹس پر بات کی گئی.
ٹاؤن ورکنگ رپورٹ
اسٹڈی سینٹر ز
ماہانہ رپورٹ
ٹاؤنز میں یوتھ پروگرام
روحانی ڈائجسٹ, رسالہ قلندر شعور اور بچوں کے قلندر شعور کے ترویجی پروگرام
ٹاؤن کارکردگی رپورٹ کے بعد سالار قافلہ کی ذمہ داریاں اور ٹیم ورک کے حوالے سے گروپ ڈسکشن کی گئی .
ٹاؤن ورکنگ کے حوالے سے شرکاء میٹنگ کو درج ذیل ٹارگٹ دیئے گئے.
سکول میں ٹیچر کو بکس پڑھنے کے لیے دی جائیں.
ہر ٹاؤن سے ایک میل اور فیمیل یوتھ کوآرڈینیٹر کے نام مرکز میں جمع کروائے جائیں.
مرشد کریم حضور ابا جی کی یوم ولادت
ربیع الاول کے مہینے میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم.
ہر پروگرام میں تلاوت و نعت کے بعد اغراض و مقاصد اور قواعد و ضوابط کو لازمی شامل کیا جائے.
میٹنگ کے اختتام پر غزالہ شریف عظیمی بہن نے دعا کروائی .
آخر میں لنگر پیش کیا گیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.